دنیا

عراق پر حملہ،ٹونی بلیئر کا فیصلہ تباہی کے سوا کچھ نہیں

سلمانوں کے مخالف سمجھے جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ آخر مسلمانوں کے حق میں بول ہی پڑے۔کہتے ہیں کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا عراق پر حملے کا فیصلہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔اگر وہ امریکی صدور کے ساتھ کھڑے ہوتے تو یقینا انہیں زیادہ عزت ملتی ۔
انہوں نے ٹونی بلیئر اورسابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطا نوی حکمرانوں نے امریکی حکام کو خوش کرنے میں جتنا وقت گزارا ہے اتنا وقت انہوں نے لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنے میں نہیں گزارا۔انہوں نے کہا ٹونی کو آئندہ ماہ جاری ہونے والی شلکوٹ انکوائری رپورٹ پر بھی پریشان ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ انہو ں نے ایک خطرناک کام کیا تھا۔پروگرام ’صبح بخیر برطانیہ ‘بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگرچہ وہ اسے جنگی جرم خیال نہیں کرتے لیکن وہ اس تاریخی غلطی کی حقیقت جاننے اور قصوروار کا تعین کرنے کیلئے ضرور کام کریں گے۔گفتگو کرے ہوئے انہوں نے لیڈی ڈیانا کو ’ٹرافی وائف‘ کہنے اور ان کی شادی کے ٹوٹنے پرپھولوں کی بوچھاڑ کرنے کے الزامات کی سختی سے تردیدکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close