دنیا

عازمین حج پر پابندی نہیں لگائی،ایرانی حکام اللہ اور پوری دنیا کو جوابدہ ہوں گے

سعودی عرب اور ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ایرانی عازمین حج کی پابندی کی خبروں پر سعودی عرب اور ایران سے متضاد بیانات کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے۔سعودی عرب نے ایران کے ان الزامات کی واضح تردید کر دی ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد پر پابندی لگائی ہے۔
اس حوالے سے حالیہ بیان سعودی عرب کی کابینہ کی طرف سے سامنے آیا ہے۔کابینہ کا کہناہے کہ اس نے کسی مسلمان کو مقدس سرزمین میں حج اور عمرے کیلئے آنے سے نہیں روکا ۔ سعوی کابینہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ وہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی حج وعمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس آمد یقینی بنائے ۔
العریبیہ کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا جس میں کابینہ نے ایران کی جانب سے اپنے شہریوں پر حج کرنے پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی گئی ۔ کابینہ نے واضح کیا کہ سعودی مملکت تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج اور عمرہ کی خدمت کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہے اور ان کے خیرمقدم کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
کابینہ کو بتایا گیا کہایرانی حکام سے ہونے والے اجلاس کے دوران ایرانی وفد نے عازمین حج کے انتظامات سے متعلق سمجھوتے کے مندرجات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور یہ کہ ایرانی حکام نے ایرانی شہریوں کو حج کے لیے آنے سے روکنے کا ازخود فیصلہ کیا ہے اور وہ اس پر اللہ تعالیٰ اور پوری دنیا کے سامنے جواب دہ ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close