دنیا

موبائل فون کی ’تلاشی‘لینے پر بیوی نے شوہر کی انگلیاں کاٹ دیں

نئی دہلی :موبائل فون کا بے دریغ استعمال اگرچہ خواتین و حضرات کامن پسند مشغلہ ہے تاہم یہ استعمال کئی دفعہ قریبی لوگوں کو زچ بھی کردیتا ہے۔خصوصا اگر یہ لت کسی شای شدہ جوڑے کے کسی ایک فریق کو ہو تو دوسرا ہر وقت تاو¿ کھاتا نظر آتا ہے اور اس پر جھگڑے بھی معمول بنتے جا رہے ہیں۔حال ہی میں موبائل فون کے استعمال پر ہونے والے ایک جھگڑے نے میاں کو ہسپتال اور بیوی کو پولیس سٹیشن پہنچا دیا۔واقعہ شوہر کی جانب سے بیوی کا موبائل چیک کرنے پر پیش آیا جس پر بیوی نے شوہر کو اس حرکت پر ایسی سزا دی کہ وہ آئندہ وہ اپنا فون استعمال کرنے کے قابل بھی نہ رہے۔
بھارتی اخبا ر کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر بنگلو ر میں ٹیکنالوجی کے شبہ سے وابستہ چندرپرکاش نامی شخص نے اپنی سونیتھا سنگھ نے اہلیہ کا موبائل فون چیک کیا تو اس کی بیوی سخت غصہ ہوئی اور طیش میں آکر چھری سے شوہر کی انگلیاں کاٹ ڈالیں ۔واقعہ کے بعد دونوں پولیس سٹیشن جا پہنچے اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرادیئے۔
چندر پرکاش نے مقامی تھانے میں رپورٹ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے میری بیوی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق چندرپرکاش کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی موبائل کی لت میں بری طرح مبتلا ہے جس سے گھریلو امور متاثر ہوتے ہیں۔واقعہ کے روز میں نے اسے کہا کھانا بنا دو تو وہ فون میں مگن رہی اور کہا کہ میں نے آن لائن آرڈر کردیا ہے۔اس کے فون میں اس قدر انہماک کو دیکھ کر مجھے غصہ آیا اور میں نے اس سے فون چھین لیا اور میسج پڑھنا شروع کیئے ہی تھے کہ وہ کچن سے چھری لے آئی اور میری انگلیاں کاٹ ڈالیں۔
دوسری جانب بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ چندرپرکاش نے اسے تھپڑ مارے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close