دنیا
داعش میں شامل جرمن شہریوں کے 100 سے زائد بچے وطن واپس لوٹ سکتے ہیں
برلن: جرمن اخبار نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق جا کر انتہا پسند گروہ داعش کی رکنیت اختیار کرنے والے جرمن شہریوں کے 100 سے زائد بچے واپس وطن لوٹ سکتے ہیں۔جرمن اخبار دی ویلٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے یہ اعداد و شمار گرین پارٹی کے پارلیمانی حزب کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائے۔ جرمن قوانین کے تحت ملکی شہریوں کو واپس وطن آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 950 جرمن شہری اس دہشت گرد گروہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے شام یا عراق گئے تھے، جن میں سے ایک تہائی واپس جرمنی پہنچ چکے ہیں۔