دنیا

امریکی ریاست کینٹکی میں ہلیری کلنٹن کی فتح

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ریاست کینٹکی میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں اپنی جیت کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کینٹکی میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں زیادہ تر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے مطابق ہلیری کلنٹن کو سینیٹر برنی سینڈرز پر معمولی برتری حاصل ہے

ریاست کینٹکی میں ایک سرکاری اہلکار نے ہلیری کلنٹن کو غیر سرکاری فاتح قرار دیا ہے۔

ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے ریاست اوریگن میں ہونے والا پرائمری انتخاب جیت لیا ہے۔

کینٹکی میں سٹیٹ بورڈ آف الیکشنز کی چیئر وومن علیسن گرائمز نے سی این این کو بتایا کہ غیر سرکاری نتائج نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ہلیری کلنٹن کینٹکی کا پرائمری انتخاب معمولی برتری سے جیت جائیں گی۔

اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ہلیری کلنٹن نے ٹویٹ کی ’ہم نے ابھی کینٹکی میں فتح حاصل کی ہے۔ ان تمام افراد کا شکریہ جو ووٹ دینے کے لیے آئے۔‘

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے فیلیڈلفیامیں ہونے والے کنوینشن میں ریاست کینٹکی کے 60 اور اوریگن کے 74 مندوبین شرکت کریں گے۔

دوسری جانب برنی سینڈرز پر صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ ورمونٹ کے سینیٹر تاریخی طور پر ڈیموکریٹ کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر دیکھے جاتے رہے ہیں۔

برنی سینڈرز نے کیلیفورنیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری ووٹ کاسٹ ہونے تک مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close