دنیا

افغان حکومت نے حزب اسلامی کے75 ارکان کو رہا کردیا

کابل: افغان حکومت نے امن معاہدے کے تحت حزب اسلامی کے مزید درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے مشرق میں واقع پل چرخی جیل سے حزب اسلامی کے 75 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ یہ رہائی صدر اشرف غنی اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے درمیان ایک سال قبل ہونے والے امن معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔حزب اسلامی کا کہنا ہے کہ ان کے 3 ہزار ارکان مختلف جیلوں میں قید ہیں جو رہائی کے منتظر ہیں اور ان کی رہائی میں انسانی حقوق کی تنظیمیں رکاوٹ بن رہی ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے امن معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حزب اسلامی کے ارکان سیاسی کارکن نہیں بلکہ شہریوں اور حکومتی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں تاہم افغان حکومت انہیں سیاسی قیدی قرار دے کر مرحلہ وار رہا کررہی ہے۔امن معاہدے کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہے کہ حکومت نے حزب اسلامی کے قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ سال مئی میں 55 اور سال کے آخر میں 13 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ صدر اشرف غنی اور گلبدین حکمت یار نے ستمبر 2016ء میں امن معاہدہ کیا تھا جس کے بعد سے حزب اسلامی کے سربراہ جلاوطنی ختم کرکے کابل میں مقیم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close