دنیا

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے پر کام کر رہے ہیں: امریکی جنرل

برسلز: امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید موثر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا، کیا ہم ہر چیز پر اتفاق کر رہے ہیں؟ نہیں ہم نہیں کرتے، لیکن ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں اور میں نے اس معاملے پر ابھی ہمت نہیں ہاری۔جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کا درست راستہ ان کی افواج کے درمیان بات چیت ہے۔جنرل جوزف ڈنفورڈ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں اسے جھوٹ اور دھوکہ ملا۔دوسری جانب امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالرز کی فوجی امداد پر پابندی بھی معطل کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close