دنیا

بھارت کا 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کرلیا جو 5 ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جدید آئی سی بی ایم (انٹر کانٹینینل بیلسٹک میزائل) صلاحیت سے لیس ’اگنی 5‘ زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس لحاظ سے اسے بھارت کا طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل  قرار دیا گیا ہے۔

اگنی 5 میزائل مشرقی ساحل کے قریب خلیج بنگال میں واقع ایک  اوڈیشا جزیرے سے چھوڑا گیا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 بیلسٹک میزائل  جدید ٹیکنالوجی ، نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ اس میزائل نے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ محض 2 منٹ میں طے کرلیا، یہ جوہری مواد لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی حکومت نے اس میزائل کو اپنی دفاعی صلاحیت  کو مستحکم بنانے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close