امریکی سفارت خانہ کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی سال کے اندر ہوگی، نتین یاہو
نئی دہلی: امریکی سفارت خانہ کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی سال کے اندر ہوگی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان بھارت کے دورے پر نئی دہلی سے گجرات کی پرواز کے دوران رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس (یروشلم )منتقلی کا کام آئندہ ایک برس کے اندر مکمل ہو جائے گا، یہ دعویٰ اسرائیلی وزیرا عظم نتن یاہو نے کیا ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی متنازعہ اعلان کے بعد وائٹ ہاوس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سفارت خانے کی منتقلی میں تین سے چار برس لگ سکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان بھارت کے دورے پر نئی دہلی سے گجرات کی پرواز کے دوران رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں امریکا نے یکطرفہ طور پر بیت المقدس (یروشلم )کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے کی وہاں منتقلی کا اعلان کیا تھا۔