دنیا

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ بن گئے

پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ آئی لینڈز بنا دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بنائے جانے پر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ وہ یہ عہدہ سنبھالنے کے لئے اس لیے بھی کچھ زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ وہ پاکستانی بس کنڈیکٹر کے پوتے ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان بھی بس کنڈیکٹرکے بیٹے ہیں، ان کے والد نے بعد میں بس ڈرائیوری بھی شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close