دنیا

بیت المقدس کے اہم مقامات کو اصل حالت میں برقرار رکھا جائے گا، امریکا

قاہرہ: امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں کی رضامندی کی صورت میں امریکا دو ریاستی حل کے لیے تعاون کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ امریکی نائب صدر نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ محاذ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس جنگ میں مصر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ایک عشرے میں کسی اعلیٰ امریکی عہدے دار کا مصرکا یہ پہلا دورہ ہے۔ مائک پنس کی جانب سے یہ پیشکش امریکی صدر ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ایک اہم عرب ملک کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش ہے۔

مائیک پنس اور عبدالفتاح السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال ، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل اور داعش سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب امریکی صدر نے عبدالفتح السیسی کو یقین دلایا کا امریکا بیت المقدس کے مقامات مقدسہ کو ان کی اصل حالت میں برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ مصری صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع صرف دوریاستی حل کی بنیاد پرمذاکرات کے ذریعے طے کیا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close