دنیا
پاک بھارت کشیدگی، یواین سیکرٹری جنرل کی ثالثی کیلئے پیشکش
نیویارک: لائن آف کنٹرول میں بڑھتی کشیدگی پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کر دیا. اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاک اور بھارت سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے.اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعےمسائل حل کرنے کا کہا ہے. واضح رہے کہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورلائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور حال ہی میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی متنازع سرحدی حدود پر تعینات سرحدی فوج کے لئے ساٹھ ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ ساٹھ ہزار بندوقیں خریدے گا.