دنیا

سی پیک منصوبہ علاقائی تجارت اور کئی ملکوں کو منسلک کرنے کا باعث بنے گا، شاہد خاقان عباسی

ڈیووس: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے مقصد کا حامل ”ایک خطہ ایک سڑک“ منصوبہ کئی ممالک، خطوں اور تہذیبوں کو باہم منسلک کرتے ہوئے اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں مواصلات، بنیادی ڈھانچے، توانائی کے بڑے منصوبوں پرکام ہو رہا ہے، منصوبے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب تر آئیں گے۔

ڈیوس میں 48 ویں عالمی اقتصادی فورم میں ”ایک خطہ، ایک سڑک کے اثرات” کے موضوع پرپینل مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک مستفید ہوں گے۔ پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے اس شاندار اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے جنہوں نے اپنے وژن کے ذریعے مستقبل کے لئے عالمی رابطہ تشکیل دیا ہے۔ چین کاتاریخی اقدام کئی براعظموں پر دور رس اثرات کا حامل ہے۔

پینل کے دیگر مقررین میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن، منیجنگ ڈائریکٹر سائی چن گلوبل لی چن، چیف ایگزیکٹو آفیسر رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کیرل دمتری آف، چائنہ نیشنل مشنیری انڈسٹریل کارپوریشن کے چیئرمین رین ہانگ بن، سنگا پورکے وزیر چان چن سنگ اور چئیرمین اے ای سی او ایم مائیکل ایس برک شامل تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو عالمی اقتصادی فورم کے صدر پروفیسر کلاس شواب کی دعوت پر فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close