دنیا

وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

پاکستان کے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف آج طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ اپنے طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے،روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ وزیراِعظم سے اُن کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی،اور موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے پانامہ لیک کے بعد یہ وزیر اعظم کی دوسری بار بیرون ملک روانگی ہے،حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا طبی معائنہ کا شیڈول پہلے ہی سے طے تھا،تاہم سیاسی حلقے ان اچانک دوروں کو پانامہ لیک کی وجہ سے قرار دے رہے ہیں۔

پانامہ پیپرز میں وزیرِاعظم کے بچوں کے نام آنے کے بعد وہ اپوزیشن کی جانب سے دباؤ کا شکار ہیں،اس سلسلے میں دو بار قوم سے براہ راست ٹی وی خطاب بھی کر چکے ہیں،اور متحدہ اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ میں آکر خطاب بھی کرنا پڑا تھا

یاد رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گزشتہ ماہ اپریل میں بھی طبی معائنے کے لیے لندن گئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close