قائد اعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کے لیے امریکہ کا سب سے بڑا اعزازی تمغہ
قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر الٰیی بخش کے پوتے مارک ہمایوں کو بینائی سے محروم افراد کے لیے مصنوعی آنکھ کی کامیاب ایجاد پر امریکی صدر بارک اوباما نے اعلی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ہمایوں نے اپنی نئی ایجاد میں ایک ایسا آلہ بنایا ہے جس کے ذریعے نابینا افراد کی زندگیوں میں نمایاں طور پر تبدیلی لائی جاسکتی ہے، یہ مصنوعی آنکھ قوتِ بینائی سے محروم افراد کی بینائی واپس لانے میں مدد فراہم کر سکے گی
یہ ارگس ٹو سیزیر کا حصہ ہے، جو اندھے پن سے متاثر لوگوں کی بینائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
وائٹ ہاؤس میں موجود مہمانوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ جب وہ دورِ طالب علمی میں تھے تو ان کی دادی کی بینائی ذیابطیس کے باعث ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ اب اس مسئلے پر کام کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ مارک کی اس تخلیق ’’ارگس ٰII‘‘ سے مریض کو مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی جس کی روشنی پچاس سال تک رہنے کے امکانات موجود ہیں۔
اس موقع پر امریکی صدر نے اعلان کیا کہ مارک ہمایوں واحد امراض چشم ہیں کہ جن کو امریکہ کے ادارے (این ایم ٹی آئی) میڈیسن(طب) اور انجنیئرنگ کا ممبر متخب کرلیا گیا ہے۔
اوباما نے اس خوشی کے موقع پر وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمایوں کی پیشہ وارانہ مہارت مریضوں کے لیے معجزے سے کم نہیں ہے، یہ عمل کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
ہمایوں کے اہل خانہ نے 1947 کی تقسیم کے بعد بھارت کے شہر جالندھر سے پاکستان منتقل ہوگیے تھے بعد ازاں 1972 میں امریکہ منتقل ہوئے۔
واضح رہے امریکہ میں این ایم ٹی آئی (نیشنل میڈل آف ٹیکنالوجی اور ایجادات) کے ایوارڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کامیاب ایجاد کرنے ہونے والے افراد کو امریکی صدر کی جانب سے دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر میڈل تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد، گروپس یا کمپنیز کی ایجادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نامزد کیا جاتا ہے اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔