دنیا
ترکی شاید تین ہزار عیسوی تک یورپی یونین کا رکن بن جائے
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ترکی شاید تین ہزار عیسوی تک یورپی یونین کا رکن بن جائے.ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھاکہ انقرہ کویورپی یونین کاحصہ بننے کیلئےابھی کئی عشرے لگیں گے.
ڈیوڈ کیمرون کاکہناتھاکہ دور دور تک ترکی کےبلاک کا حصہ بننے کا امکان نظرنہیں آرہاہے.
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جب کبھی ترکی بلاک کا رکن بننےکے قریب دکھائی دینےلگاتو برطانیہ کو شایددیگر رکن ریاستوں کی طرح ترکی کی رکنیت کو ویٹو کرنا پڑے.
دوسری جانب خود برطانیہ کی بلاک کی رکنیت سےمتعلق ہونےوالے ریفرنڈم کےبارے میں ڈیوڈکیمرون کاکہناتھاکہ وہ خود بھی یہی چاہتے ہیں کہ برطانیہ یونین کا حصہ رہے.
واضح رہے کہ نو منتخب چئیرمین فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ وقت آگیاہےکہ ترک یہ جانیں کہ یورپی یونین ترکی سےمتعلق کیا سوچتی ہے.