امریکہ کی جانب سے فوجی امداد کی بندش کے بعد پاکستان روس اور چین کے ساتھ مل کر کیا کرنے والا ہے؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پسینے آجائیں گے
نیویارک: پاکستان کی وجہ سے سپرپاور بننے والے امریکہ پر جب سے صدر ڈونلڈٹرمپ مسلط ہوئے ہیں، تمام تر پاکستانی احسانات کو یکسر فراموش کرتے ہوئے اسے ہی کچوکے لگا رہے ہیں اور کچھ عرصہ قبل وہ پاکستان کی امداد بند کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں، لیکن امداد کی بندش کے بعد پاکستان اپنے فطری دوست چین اور روس کے ساتھ مل کر ایسا کام کرنے جا رہا ہے کہ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کی ساری خودسری ہوا ہو جائے گی۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تلخی دن بدن شدید تر ہوتی جا رہی ہے اور امریکہ کی طرف سے امداد بند ہونے کے بعد پاکستان نے اب چین اور روس سے اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ”پاکستان اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے اور اسے خطے کی طاقتوں کی طرف موڑرہا ہے۔امریکی اس وقت ہمارے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں اس کی وجہ سے ہم روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یکم جنوری کو اپنی ٹویٹ میں پاکستان کے متعلق جو کچھ کہا وہ انتہائی ہتک آمیز، جارحانہ اور اشتعال انگیز تھا۔ “