دنیا

افغان صوبے پغمان میں خود کش بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے پغمان میں خودکش بم دھماکہ سے 10 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کے نزدیک صوبہ پغمان میں ایک مسافر بس پر خود کش بم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں بس میں سوار 10 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

خود کش بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں،جب کہ افسوسناک واقے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ بس کابل سے صوبے وردک کو جا رہی تھی،خود کش بمبار پیدل تھا اور اس نے گاڑی کے پاس سے گزرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ذرائع کے مطابق بس میں کورٹ کا عملہ سفر کر رہا تھا ، مرنے والوں میں عدالت کا عملہ اور عام آدمی دونوں شامل ہیں۔ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو اتوار کو ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا،کئی حلقے اس خودکش بم دھماکے کو ملا اختر منصور کی ہلاکت کا ردعمل قرار دے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close