دنیا

شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن میں 7 ترک فوجی ہلاک

انقرہ: شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی میں ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترک فوج پر پہلا حملہ شام کے شمالی علاقے عفرین میں ہوا جہاں باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ اس سے قبل ایک حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے۔ترک فوج کے حملوں کے بعد ترک فضائیہ نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔ 20 جنوری سے ترک فوج کی جانب سے شروع ہونے والے آپریشن ’’شاخ زیتون‘‘ میں اب تک سیکڑوں کرد باغی مارے جاچکے ہیں۔حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی ہے جب کہ دہشت گردوں کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close