دنیا

لیبر اصلاحات کے خلاف احتجاج ،نیوکلیئر پاور پلانٹس بند

:فرانس میں مزدوو مخالف پالیسی کے خلاف نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق فرانس میں نئی لیبر اصلاحات کےخلاف مزدور یونین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے،انیس نیو کلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے بھی مزدور دشمن حکومتی پالیسی کے خلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے.

پیرس نیوکلئیر پلانٹ کے ملازمین گزشتہ چوبیس گھنٹے سے ہڑتال پر ہیں، جس سے بجلی کا بڑا بریک ڈواؤن پیداہونے اور نصف شہرتاریکی میں ڈوبنے کاامکان ہے.

گزشتہ روز نئی لیبر پالیسی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل برسائے تھے ،جس میں دس سے زائد ملازمین زخمی ہوگئے تھے.

یاد رہے اس سے قبل رواں ہفتے فرانس میں لیبرقوانین میں اصلاحات کےخلاف صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close