دنیا
پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، احسن اقبال
واشنگٹن ڈی سی: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت کرتا آرہا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے اورپاکستان عالمی برادری پر بھارت کو مظالم سے روکنے کیلئے زوردیتا رہے گا۔
تقریب میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خصوصی گانا چلا کربھی دکھایا گیا۔ اس دوران امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیداراستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے۔