دنیا

دو ٹرکوں کے درمیان آکر کار کچلی گئی،2بچوں اورخاتون سمیت5افرادہلاک

نئی دہلی: بھارت میں ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں ،ڈرائیورز کی جلد بازی کی وجہ سے آئے روز پیش آنے والے بدترین حادثات میں متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
 نظا م آباد حیدرآباد ہائی وے پر ایک کار دوٹرکوں کے درمیان آکر کچلی گئی جس کے باعث ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے۔
یہ بدترین ٹریفک حادثہ مصروف ترین شاہراہ تکریال بائی پاس جنکشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو ٹرک سے تصادم ہو گیا۔ٹرک کئی فٹ تک کار کو ساتھ گھسیٹتا لے گیا ۔اسی اثنا میں سامنے سے آنے والا ایک ٹرک بھی ان دونوں گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔دوٹرکوں کے درمیان پھنس کر کار کچلی گئی اور اس میں موجود 2بچوں اور خاتون سمیت تمام پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close