دنیا

چین کا جدید میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ

چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانڈ بیسڈ مڈکورس میزائل شکن ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربہ کے دوران تمام اہداف کامیابی سے پورے ہوئے ہیں۔چین کی جانب سے یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں ’تھاڈ‘ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے جس کو چین اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف د۔ی یونین خطاب میں بھی شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close