دنیا

حزب اختلاف کے ہنگامہ کی وجہ سے بھارتی پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ چلانے کے طور طریقوں پر آج اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وقفہ استراحت کے بعد زبردست شور و غل کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ اس سے پہلے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مغربی بنگال سے وابستہ ایک معاملہ پر ترنمول کانگریس کے اراکین شور کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ ایوان کی کارروائی دوسری مرتبہ شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ایوان اصول اور ضابطہ سے چلتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورئین نے کہا کہ ایوان میں چیئرمین کی رولنگ کی تنقید نہیں کی جاسکتی۔ چیئرمین اور تمام فریق صحیح طریقہ سے ایوان چلانا چاہتے ہیں۔ ایوان چلانے کے تعلق سے سوچ میں فرق ہوسکتا ہے۔ تمام لیڈر اس معاملے میں چیئرمین سے ان کے کمرے میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close