دنیا

پاک نیوی کا بیڑہ مشترکہ مشقوں کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان نیوی کا 5 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ نسیم البحر کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی مشقوں میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور ایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بحری مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی نسیم البحر سیریز کی گیارہویں اور سعودی عرب میں منعقد ہونے والی پہلی مشترکہ مشقیں ہیں۔

سعودی عرب کی بندرگاہ الجبیل پہنچنے پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ ترجمان نیوی کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی بحری بیڑے کی سربراہی کموڈور عدنان احمد کر رہے ہیں۔ پاک بحریہ کے جہازوں کے افسران اور عملے کے اعزاز میں سعودی ایسٹرن فلیٹ کمانڈر کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا جس میں سعودی نیول فورس کے کئی سینئر افسران نے شرکت کی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close