دنیا

ایرانی صدر نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اپنی قوم کو تیار رہنے کا کہہ دیا

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکہ اوراسرائیل کے خلاف ایران کے خلاف متحد ہوجائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کے آزادی سکوائر میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کو متحد رہنا چاہیے۔انہوں نے ان مظاہروں کا براہ راست تذکرہ کیے بغیر کہا وہ چاہتے ہیں کہ اس اسلامی انقلاب کا چالیسواں برس اتحاد کے ساتھ گزارا جائے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ قدامت پسند، اصلاحات پسند اوردیگر تمام پارٹیاں اور گروہ متحد ہو جائیں کیونکہ امریکا اوراسرائیل خطے میں تناؤ پیدا کرنا چاہتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close