دنیا

لڑکی نے کرائے کے قاتل سے خود کو قتل کرالیا

بولڈر سٹی، امریکا: ایک امریکی شخص کو 19 سالہ لڑکی کے قتل کے بعد جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ لڑکی نے کرائے کے قاتل کا اشتہار دیا تھا اور وہ کسی اور کو نہیں خود کو قتل کروانا چاہتی تھی۔لڑکی کے قاتل 22 سالہ مائیکل لوپیز نے عدالت میں بتایا کہ اس نے امریکا میں ذاتی اشتہاروں والی ایک ’کریگ لسٹ‘ میں 19 سالہ لڑکی میری بولنگر کا ایک اشتہار دیکھا جس میں وہ کسی ایسے اجرتی قاتل کی تلاش میں تھی جو اسے قتل کردے کیونکہ وہ کئی بار خودکشی کے بارے میں سوچ چکی ہے۔قاتل مائیکل لوپیز نے بتایا کہ پہلے اس نے لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کی کہ وہ موت کا خیال ترک کردے لیکن بارہا کوشش کے باوجود وہ اپنی جان لینے پر اصرار کرتی رہی۔ اس کےبعد وہ لڑکی کو ایک سنسان سڑک پر لے گیا اور روڈ کے ساتھ کچھ دور چلنے کے بعد دونوں نے ایک جگہ رک کر دعا مانگی۔مائیکل لوپیز نے بتایا کہ اس کے بعد میری بولنگر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئی اور اس کے بعد میں نے اس کے سر کی پشت پر رکھ کر گولی چلادی جس سے اس کی فوری موت واقع ہوگئی۔لوپیز نے اعتراف کیا کہ اس نے نائن ایم ایم پستول سے فائر کرکے لڑکی کو قتل کیا لڑکی نے اسے کوئی رقم نہیں دی بلکہ اسے کہا کہ وہ قتل کے بعد یہ قیمتی پستول بطور معاوضہ رکھ سکتا ہے۔امریکی شہر بولڈر کے قریب بروم فیلڈ میں یہ لڑکی رہتی تھی اور اس کی لاش 29 دسمبر کو ایک ویران جگہ سے ملی جس کے بعد پولیس نے بہت محنت کے بعد اس کے قاتل کو گرفتار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close