دنیا

سعودی حج و عمرہ لاٹری فراڈ، حکومت نے تصدیق کردی

ریاض: عرب لیگ میں سعودیہ کے مستقل مندوب احمد عبدالعزیز قطان نے کہا ہے کہ مملکت نے مفت حج و عمرہ کی کوئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارتی امور کے حکام عبدالعزیز قطان نے فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر حج و عمرہ لاٹری سے متعلق خبروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں اور جعل ساز جھوٹی خبریں پھیلا کرلوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔عبدالعزیز قطان نے کہا کہ دھوکے باز عناصر لوگوں کو حج و عمرے کی لاٹری کا لالچ دے کر ان کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کا ڈیٹا چوری کرتے ہیں جو کہ لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔واضح رہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دیے گئے لنک پر لوگوں سے آن لائن فارم پُر کرائے جارہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close