دنیا

سعودی نژاد غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی افواہوں کی تردید

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں سول معاملات سے متعلق شعبے نے وضاحت جاری کی ہے کہ سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی۔ ‘سول افئیرز’ شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ "یہ بات مکمل جھوٹ ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزرا کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا "ایسا پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا جائے”۔ ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے کے لئے استعمال سرکلر پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کر کے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close