دنیا

تہران:نومنتخب اراکین ملکی ترقی کےلیےفعال کردار اداکریں،خامنہ ای

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان ملکی ترقی اور اندرونی بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا بھر پور کردار کریں.

تفصیلات کےمطابق تہران میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں ووٹ دے کر قانون ساز اسمبلی میں بھیجا ہے لہذا وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں.

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نو منتخب ارکان سامراج کے بے جا مطالبات کے سامنے سر خم کرنےکی بجائے ملکی استحکام اور ترقی کےلیے فعال کردار ادا کریں.

انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین کی ذمہ داری ہے کہ مغربی پروپیگنڈے اور ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں.

یاد رہے کہ ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اراکین کی تعداد پارلیمنٹ میں علماء سے ذیادہ ہے، جو ایران کی بدلتی ہوئی سیاست کی علامت ہے..

واضح رہے کہ رواں ماہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں صدر حسن روحانی کےاصلاح پسند اور اعتدال پسند اتحادیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close