بدنام زمانہ گوانتاموبے میں نئی قیدیوں کو ڈالنے کی تیاری
واشنگٹن: ایک سینئر امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ کیوبا کے جزیرہ گوانتا نامو میں قائم بدنام زمانہ امریکی حراستی مرکز میں نئے قیدیوں کو لانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر ایڈمرل کورٹ ٹیڈ نے کانگریس کو بتایا کہ گوانتا نامو میں اس وقت41 قیدی موجود ہیں اگر مزید قیدی بھیجے جاتے ہیں تو ہم انہیں رکھنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں کوئی عسکری حکم نہیں ملا ہے کہ ہمارے پاس مزید قیدی بھیجے جا رہے ہیں۔ نئے قیدیوں کو وہاں رکھنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اْدھرامریکی حکام نے حراست میں لیے گئے داعش کے جنگجو کو جزیرہ گوانتا نامو کے حراستی مرکز میں منتقل کرنے پر غور شروع کیا ہے، ان میں وہ داعشی جنگجو شامل ہیں جنہیں شام میں امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا گیا ہے۔