دنیا
روس، چرچ کے باہر داعش کا حملہ، 4 افراد ہلاک
ماسکو: غیرملکی خبر رساں ادارےکے مطابق روس کے جنوبی علاقے میں واقع چرچ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ روس کے وفاقی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت قزلیار میں واقع چرچ کے باہر پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص چرچ سے باہر آنے والے لوگوں کو نشانہ بنارہا تھا۔
روسی وزارت داخلہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگ روسی فیسٹیول میسلے نیٹسا کی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق فائرنگ کے بعد لوگ چرچ کے اندر چھپ گئے جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کو حملہ آور کو قابو کرنے میں آسانی ہوئی۔