دنیا
مسلمان خاندان خاندانی منصوبہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں: رجب طیب اردوان
انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔
ترکی کے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ پیر کو استنبول میں خطاب کے دوران انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ترکی کی آبادی میں اضافے کو یقینی بنائیں۔ ترکی کی آبادی 8 کروڑ سے کم ہے۔ ترکی میں شرح پیدائش یورپی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ صدر اردوان کے اپنے چار بچے ہیں۔