دنیا

ایران میں مسلح مظاہرین کی پولیس پہ فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، پولیس کا طاقت کے استعمال سے گریز

تہران: ایران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کی شاہراہ پاسداران پر بڑی تعداد میں لوگ مقامی مذہبی پیشوا کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو مظاہرین نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تہران پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقلیتی فرقے ’کنا آبادی جماعت‘ کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close