دنیا

آوارہ کتوں سے چوکیداری اور جاسوسی کرانے کے انوکھے خیال پہ عملدرآمد شروع

تھائی لینڈ: انتظامیہ نے آوارہ کتوں کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے پر کام شروع کردیاان کتوں کو سمارٹ جیکٹ پہنا دی گئی ہے جس میں وائی فائی، خفیہ کیمرہ، پارکنگ الارم اور ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے اگر کسی علاقے میں چور گھس جائیں تو یہ ان پر بھونکنا شروع کردیتے ہیں جسکے باعث علاقے کے لوگوں کو موبائل پر الرٹ مل جاتا ہے ۔صرف یہی نہیں اگر کہیں آگ لگ جائے یا کوئی خطرہ ہو تو یہ کتے فوراً خبردار کر دیتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے نہ صرف آوارہ کتے کارآمد بن جائیں گے بلکہ شہریوں کیلئے بھی یہ مفید ثابت ہونگے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close