جنسی خواہش کی ناکامی پر دوست نے فیس بک فرینڈ کو قتل کردیا
ممبئی: بھارت كے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص كو اپنی فیس بک فرینڈ خاتون كو گھر بلا كر قتل كرنے كے الزام میں گرفتار كر لیا۔بھارتی میڈیا كے مطابق 25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس كو بتایا كہ اس نے خاتون كو اس لیے قتل كیا كیونكہ اس نے جنسی تعلقات قائم كرنے سے انكار كر دیا تھا۔ پولیس كا كہنا ہے كہ وہ پوسٹ مارٹم كی رپورٹ كے منتظر ہیں تاكہ اس بات كا تعین ہوسكے كہ كیا خاتون كے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں۔ پولیس كو شک ہے كہ خاتون كو گلا گھونٹ كر مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون ملزم سے ملنے اس کے گھر گئی جب کہ خاتون نے حال ہی میں ملزم سے فیس بک پر دوستی كی تھی، ہریداس نرگود كے مكان كی تلاشی پر خاتون كا موبائل فون اور بیگ بھی برآمد ہوا۔ہریداس نرگود كے ہمسائیوں كا كہنا ہے كہ انہیں خاتون كی لاش ہریداس كے اپارٹمنٹ كے باہر ملی اور انہوں نے پولیس كو مطلع كیا۔ ان كا كہنا تھا كہ انہوں نے اس سے قبل بھی خاتون كو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیكھا تھا۔