بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اعزازچوہدری
نیو یارک: امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی اورمعاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی، بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، دونوں ممالک نے القاعدہ کومل کرشکست دی۔
اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستانی کمیونیٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے، سفارتخانہ اورچاروں قونصلیٹ اوورسیزپاکستانی کی مدد کیلئے پرعزم ہیں جب کہ پاکستان اورامریکا کوامن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام امریکا سے باہمی احترام او ربرابری کی بنیاد پر تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔