’خبردار! اب کوئی بھی لڑکی کسی جنازے پر یہ شرمناک ترین کام نہیں کرے گی‘ چینی حکومت نے انتہائی سخت پابندی لگادی
بیجنگ: دنیا بھر میں پائے جانے والے بہت سے عجیب و غریب رسوم و رواج کے بارے میں آپ نے سنا ہو گا لیکن کسی کی موت پر آخری رسوم کے طور پر فحش رقص کرنے کی روایت آپ کو صرف چین میں ملے گی۔ اگرچہ حکومت نے اس رسم کو غیر قانونی اور خلاف اخلاقیات قرار دیا ہے لیکن اب بھی دیہی علاقوں میں یہ بہت مقبول ہے۔ عام طور پر اس رسم کا مقصد جنازے کے موقع پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرنا اور اپنی دولت کی نمودونمائش ہوتا ہے۔
قانونی پابندی کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہونے پر چینی وزارت ثقافت کی جانب سے ایک بارپھر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آخری رسوم کے موقع پر بیہودہ رقص اور ناچ گانا کرنے والی لڑکیوں اور اس طرح کی محافل منعقد کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ناصرف آخری رسومات بلکہ شادی بیاہ کے موقع پر اور عوامی تقریبات میں بھی بے حیائی پر مبنی ناچ گانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق وزارت کی جانب سے ایک ہاٹ لائن کا نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے تاکہ عوام کسی بھی جگہ ایسی بیہودہ رسوم کا واقعہ دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ اسے انعام سے بھی نوازا جائے گا۔