دنیا

شارجہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں 2 ایرانی باشندے گرفتار

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ پولیس نے دو ایرانی باشندوں کو ایک 40 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول ڈرائیور کو قتل کر کے اس کی لاش ٹیکسی کی ڈگی میں چھپا کر اسے شارجہ کے ایک صنعتی علاقے میں کھڑا کر دیا گیا تھا۔ 
مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قبضے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ واقعے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کیا گیا تھا جس سے اس کی موت ہوئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کی لاش ملنے کے 16گھنٹوں کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایران سے بتایا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close