دنیا

گالف ٹورنامنٹ کی میکسیکو منتقلی پر ٹرمپ برہم

امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گالف کا ایک ٹورنامنٹ ان کے گالف کورس سے میکسیکو منتقل کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گالف کے معروف پی جی اے ٹور کا کہنا ہے کہ انھیں سنہ 2017 ورلڈ گالف چیمپیئن شپ کے لیے میامی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈورل کورس میں سپانسرز نہیں مل سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پی جی اے نے ’منافعے کو ہزاروں امریکیوں کی نوکریوں سے زیادہ اہمیت دی ہے۔‘

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں یہ ظاہر کیا ہے امریکی معیشت میں تنزلی کا ذمہ دار میکسیکو ہے۔

پی جی اے ٹور کمشنر ٹموتھی فنچم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پروفائل کی وجہ سے انھیں سپانسرز کے حصول میں ’مشکل‘ کا سامنا تھا۔

فنچم کا کہنا تھا ’بنیادی طور پر یہ سپانسرز کا معاملہ ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق لگژری کار بنانے والی کمپنی کاڈیلیک نے اپنے سپانسرشپ کے معاہدے کی تجدید نہیں کی ہے۔

فنچم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو فلوریڈا سے میکسیکو سٹی منتقل کرنے کا معاملہ سیاسی نہیں ہے

خیال رہے کہ گذشہ 55 سال سے یہ ٹورنامنٹ فلوریڈا میں منعقد ہوتا رہا ہے۔

پی جی اے ٹور نے گروپو سالینس اور ڈبلیو جی سی کے ساتھ سات سال کا نیا معاہدہ کیا ہے اور آئندہ سال مارچ میں پہلی ڈبلیو جی سی میکسیکو چیمپیئن شپ منعقدہ ہوگی۔

اس فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ’اس دن کا میامی، امریکہ اور گالف کے کھیل کے لیے غمگین‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا ’یہ فیصلہ اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے کہ میں امریکہ کے صدر بننے کی دوڑ میں کیوں شامل ہوں۔‘

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقام کا تاحال باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میکسیکو سٹی کے نواح میں واقع کلب ڈی گالف چپلٹیپک میں منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close