دنیا

’مردوں کو خواتین سے زیادہ ہماری گڑیائیں پسند آتی ہیں کیونکہ ان کی۔۔۔‘ معروف کمپنی کے مالک نے ایسی بات کہہ دی کہ مردوں کو خود بھی ڈر لگنے لگے گا

نیویارک: مغربی دنیا میں جنسی گڑیانامی خباثت تیزی سے رجحان پا رہی ہے اور اب جنسی گڑیائیں بنانے والی ایک کمپنی کے مالک نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر مرد بھی ڈرنے لگیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ’1ایمڈول‘ نامی اس امریکی کمپنی کے ’برینٹ‘ نامی مالک نے کہا ہے کہ ”مردوں کو خواتین سے زیادہ ہماری گڑیائیں پسند آتی ہیں کیونکہ خواتین موٹی ہوتی ہیں اور جنسی گڑیا جیسی خوبصورت بھی نہیں ہوتیں۔

برینٹ نے بتایا کہ ”اکثر گاہک، جو ہم سے جنسی گڑیا خریدتے ہیں، ہمیں آ کر بتاتے ہیں کہ ان کی گرل فرینڈ موٹی ہے اور اس کی شکل بھی اتنی اچھی نہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ میں رات 3بجے ایک بار میں گیا اور وہاں سے ایک لڑکی گھر لے کر آیا۔ وہ بہت موٹی تھی اور اتنی جاذب نظر بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ میں جنسی گڑیا خریدنے آیا ہوں۔“برینٹ کا کہنا تھاکہ ”میرے خیال میں مردوں کو اب حقیقی خواتین زیادہ پسند نہیں آتیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر فحش مواد کی بھی بھرمار ہو چکی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری کمپنی کی کامیابی میں ان دو عوامل کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close