دنیا

خودساختہ کابل عمل کے سلسلے کا اگلا اجلاس 28 فروری سے شروع ہوگا:امریکی فوج

اسلام آباد: امریکی فوج نے کہاہے کہ ہماری نئی حکمت عملی نے طالبان کو سخت نقصان پہنچایا ہے، جنھیں اب بھی ملک کے کافی علاقے پر کنٹرول حاصل ہے یا وہاں وہ طاقتور ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عسکری حکام نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خودساختہ کابل عمل کے سلسلے کا اگلا اجلاس کل(بروز بدھ) 28 فروری سے شروع ہوگا اور اس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ مکالمے کا امکان موجود ہے۔اْنھوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اجلاس میں علاقائی کوششوں کو بڑھاوا دیا جائے گا جس سے طالبان کو یہ سب سے بڑا پیغام جاتا ہے کہ دروازہ کھلا ہے، اور امن اور استحکام کا یہی راستہ ہے لیکن جہاں تمام فریق یہ کہتے ہیں کہ وہ پْرامن حل چاہتے ہیں اور منظر عام سے ہٹ کر رابطے بھی ہوتے ہیں، سنہ 2015 میں ایک بار امن بات چیت کا آغاز ہوتے ہوتے فوری رک گیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ لڑائی ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات کے ذریعے تصفیے پر پہنچنا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close