دنیا

اسرائیلی فوجیوں نے القدس میں داخلے کے وقت فلسطینی وزیروں کے ساتھ کیا سلوک کیا، جان کر آپ بھی غم و غصے کا شکار ہوجائیں گے

مقبوضہ القدس: قابض اسرائیلی ریاست کی پولیس نے 2 فلسطینی وزراء کو بیت المقدس میں داخل ہونے سے روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم اور خاتون وزیر سیاحت رلی معایعہ پرانے بیت المقدس میں ایک سکول کے دورے پر جا رہے تھے کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر نے انہیں القدس میں داخل ہونے سے روک دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے کسی وزیر کو القدس میں روکے جانے کا یہ پہلا موقع نہیں بلکہ وزیر چند روز کے دوران یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر تعلیم صبری صیدم اور خاتون وزیر سیاحت اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کے سلسلے میں القدس جا رہے تھے مگر قابض پولیس نے انہیں شہرمیں جانے سے روک دیا۔دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد ارڈن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی وزراء کو تراسنطا سکول کے دورے پر جانے کی اجازت دینے سے روکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس میں سکولوں کے ڈائریکٹر سمیر جبریل اور کئی دوسرے فلسطینی عہدیداروں کو بھی القدس میں جانے سے روک دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close