دنیا
چینی صدر کو تاحیات منصب پر رکھنا چین کا داخلی معاملہ ہے: امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ چینی صدر کو تاحیات منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کا داخلی معاملہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ چین نے خود کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران قانون ساز افراد کے لیے مدت کی حد پر بہت بار گفتگو کی ہے اور امریکا میں وہ صدارتی عہدے کی مقررہ مدت کے حامی ہیں، تاہم اس حوالے سے چین کو اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔واضح رہے کہ چین نے گزشتہ روز میں بیان میں کہا تھا کہ امریکا دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے اور ہمار ے اندرونی معاملات میں دخل دے ۔