دنیا
یمن میں ہیضے کی وبا شدید ہو سکتی ہے:عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
صنعاء: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اقوام عالم کو متنبہ کیا ہے کہ اگلے مہینوں میں خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ہیضے کی وبا شدید تر ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ اہلکار پیٹر سالاما نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ موسم برسات کے دوران ہونے والی بارشوں سے ہیضے کی وبا مزید پھیل سکتی ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے یمن میں ہیضے کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سالاما کے مطابق اپریل سے اگست کے دوران ہونے والی بارشوں سے ہیضہ ایسے علاقوں میں پھیل سکتا ہے، جو ابھی محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ اس وبا کی وجہ سے یمن میں اب تک 2ہزار اموات ہو چکی ہیں۔