دنیا

یہ میں اپنا پیشاب اپنے منہ پر لگا رہی ہوں، اسے لگاتے ہی میری۔۔۔ خاتون نے انٹرنیٹ پر ویڈیو جاری کردی، ایسی بات کہہ دی کہ دیکھنے والوں کے ہوش اُڑ گئے

نیویارک: گزشتہ روز ایک امریکی خاتون نے یوٹیوب پر ایسی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایسا گھٹیا کام کررہی ہوتی ہے کہ دیکھ کر ہی آدمی کو قے آ جائے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رین فلورنس نامی یہ خاتون ایک گلاس ہاتھ میں اٹھاتی ہے جس میں ہلکے زرد رنگ کا کوئی محلول سا ہوتا ہے۔ فلورنس بتاتی ہے کہ اس گلاس میں میرا اپنا پیشاب ہے جسے میں پینے لگی ہوں، اس کے ساتھ ہی وہ گلاس منہ کو لگاتی ہے اور آدھا محلول پی جاتی ہے۔

پھر وہ گلاس میں ہاتھ ڈبو کر اس محلول کو اپنے چہرے پر لگانا شروع کر دیتی ہے اور بتاتی ہے کہ اب میں اپنے پیشاب کا چہرے پر مساج کر رہی ہوں۔ اس کو پینے سے میری صحت بہتر رہے گی اور اسے جلد پر لگانے سے میں جلد تروتازہ ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق فلورنس اکیلی یہ کام نہیں کر رہی بلکہ درجنوں لڑکیاں اپنا پیشاب پینے اور چہرے پر لگانے کی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے وہ کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔

ان میں سے ایک کیٹرین روڈولف نامی لڑکی نے اپنی ایسی ہی ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ طبی فوائد کے ساتھ ساتھ اپنا پیشاب اس لیے بھی پیتی ہے کہ اسے اس کا ’ذائقہ‘ بہت پسند ہے۔ان کی اس حرکت نے انٹرنیٹ پر ایک تنازع کھڑا کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگ ان خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close