وہ گاؤں جہاں خواتین اپنے شوہروں کو زبردستی لڑکیوں کے کپڑے پہناتی ہیں کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ ہر مرد خوفزدہ ہوجائے
بنکاک: آج تک آپ نے خواتین کو ہی میک اپ کرتے اور زرق برق لباس پہنتے دیکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ تھائی لینڈ میں ایک گاﺅں ایسا بھی ہے جہاں خواتین اپنے شوہروں کو زبردستی خواتین والے کپڑے پہناتی اور میک اپ کراتی ہیں اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر ہر مرد خوفزدہ ہو جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے نخون فینوم کے اس دورافتادہ گاﺅں میں چند سال قبل پے درپے کئی مردوں کی موت واقع ہوئی ۔ اس کے متعلق افواہ پھیل گئی کہ یہ ایک خاتون کا بھوت ہے جو شادی شدہ مردوں کو قتل کر رہا ہے، جو مرد بھی طاقتور اور خوش شکل ہوتا ہے بھوت اسے مار ڈالتا ہے۔ چنانچہ اس افواہ کے بعد سے آج تک اس گاﺅں کا ہر شادی شدہ مرد خاتون کا روپ دھار کر زندگی گزار رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جو شادی شدہ مرد خواتین کا لباس پہننے اور میک اپ کرنے سے انکار کرے اس کی بیوی زبردستی اسے خواتین کے کپڑے پہناتی اور میک اپ کرتی ہے۔ یہ کام صرف اس ایک گاﺅں تک محدود نہیں رہا بلکہ اردگرد کے کئی دیہات بھی اس افواہ کی لپیٹ میں آ کر اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔68سالہ نونگ آئیو نامی مقامی خاتون کا کہنا تھا کہ ”وہ مردہ بیوہ خاتون بھوت بن کر رات کو آتی ہے اور سوتے میں مردوں کی روحیں نکال ساتھ لے جاتی ہے تاکہ وہ خود ان کے ساتھ تعلق استوار کر سکے۔“ رپورٹ کے مطابق ان دیہات میں لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر مردوں کے پتلے بھی بنا کر کھڑے کر رکھے ہیں جن کا مقصد اس بیوہ عورت کے بھوت کوڈرانا اور اندرداخل ہونے سے روکنا ہے۔