دنیا

ساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد ہلاک

لیبیاکےساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں ایک سو سترہ افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ذیادہ ترکا تعلق افریقی ممالک سے تھا.

تفصیلات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک سو سترہ افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ذیادہ تر لوگوں کی تعداد افریقہ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی ہے.

لیبیا کی نیوی کے مطابق روارہ کے ساحل پر تارکین وطن کی ایک سو سترہ لاشیں بہہ کر آگئیں،حادثہ مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا.

ریڈ کراس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی حالت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کہ کشتی کو حادثہ اڑتالیس گھنٹوں میں پیش آیا.

اس سے قبل گذشتہ دنوں تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے،جبکہ ایک سو پینتیس مسافروں کو بچا لیاگیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close