دنیا

متحدہ عرب امارات میں دو بیویاں رکھنے والے مردوں کو الاونس دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو بیویاں رکھنے والے مردوں کوہاؤسنگ الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے اُن اماراتی مردوں کو ہاوسنگ الاونس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی دو بیویاں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ جو اماراتی شہری دو بیویاں رکھے گا اسے شیخ زید ہاؤسنگ اسکیم کے تحت الاؤنس دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ الاؤنس کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوسری بیوی کو اُسی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کریں جو پہلی بیوی کو حاصل ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل کونسل اجلاس کے شرکاء نے مردوں کے لیے دوسری شادی ممکن بنانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close