دنیا

طالبان کا غیر ملکی فوجی مشیر گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے، جان کر آپکی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں

کابل: افغانستان میں جرمن شہریت کے حامل طالبان کے عسکری مشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہلمند سے طالبان کے عسکری مشیر اور دیگر تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عسکری مشیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جرمن شہری ہے۔ ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زوک کا کہنا ہے کہ ایک لمبی داڑھی اور سیاہ رنگ کی افغان پگڑی پہنے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جو خود کو جرمن شہری کہتا ہے اور ڈچ زبان بولتا ہے، جب کہ مزید تین مشتبہ افراد کو بھی ضلع گریشک میں رات گئے کارروائی کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ گریشک کے ضلعی پولیس چیف اسماعیل خپلاک کا کہنا ہے کہ افغان اسپیشل فورسز نے کارروائی میں جرمن شہری کو گرفتار کیا جو کہ طالبان کے ایلیٹ’ریڈیونٹ‘ کے کمانڈر ملانصیر کا ملٹری ایڈوائزر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close